ملی یکہجتی کونسل پاکستان میں مذہبی رواداری کی عکاس ہے، لیاقت بلوچ
شیعیت نیوز : ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام جامع العلوم ملتان میں کیا گیا۔
افطار ڈنر میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل، سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم یزدانی گیلانی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، سلیم عباس صدیقی، سید سہیل عابدی، بشارت عباس قریشی، محمد رفیق قریشی، مظہر جاوید سیال اور دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مرکزی نصاب تعلیم کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد
افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پھولوں کا ایسا گلدستہ ہے جس میں تمام مسالک کے اہل علم و دانش شریک ہیں۔
یہ خوبصورت گلدستہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا خوبصورت عکاس ہے۔







