سید حسن نصراللہ پوری دنیا کے مظلومین کے رہنما تھے، نیلسن منڈیلا کے پوتے کا بیان
نیلسن منڈیلا کے پوتے نے ایران سمیت فلسطین کے حامیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شہید حسن نصر اللہ کی فکر دنیا کے تمام ظلم ستیزوں کے لئے مشعل راہ ہو گی

شیعیت نیوز : نیلسن منڈیلا کے پوتے "منڈیلا منڈیلا” نے کہا کہ صیہونیوں نے سید حسن نصر اللہ کو شہید کیا؛ لیکن ان کے افکار دنیا بھر کے تمام آزادی پسندوں کے درمیان زندہ رہیں گے، جیسا کہ جنوبی افریقہ میں ہم کہتے ہیں کہ وہ مرا نہیں بلکہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔
شہید سید حسن نصر اللہ صرف حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نہیں تھے، بلکہ وہ تمام عربوں، فارسیوں، گوروں، کالوں اور دنیا کے تمام مظلوموں کے رہنما تھے۔
وہ سامراج اور عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے والے ایک نڈر اور تاریخی سورما تھے اور اس کرہ ارض پر ہر مزاحمت کار کے لئے نمونہ عمل بن گئے۔
ہم اس عظیم ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مسجد اقصیٰ، غزہ کے عوام اور پوری فلسطینی مزاحمت کے دفاع پر حزب اللہ کی قیادت اور ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
"ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں” کے نعرے کی اہمیت کے بارے میں کہا: اس نعرے کے ذریعے ہم ان تمام لوگوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ایرانی کمانڈر
حماس، انصار اللہ، ایران اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کرتے ہیں۔
ہم دنیا کے جنوب میں ہر ایک سے کہتے ہیں کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں جرأت مندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ کے راستے پر چلیں جو بغیر کسی خوف کے اس راستے پر ثابت قدم رہے اور مغربی سامراج پر فتح کو یقینی سمجھتے تھے۔
یمنی عوام قوم اور قیادت کے جرات مندانہ موقف کو سراہا جنہوں نے دشمن کی جارحیت کے باوجود فلسطین کی حمایت میں سامراج مخالف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔