اہم ترین خبریںایران
ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ایرانی کمانڈر
ایران کی برّی فوج کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ مسلح افواج ہمہ وقت میدان میں حاضر ہیں اور ملک کی ارضی سالمیت کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو برداشت نہیں کریں گی

شیعیت نیوز : ایران کی برّی افواج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے سرحدی علاقوں کے دورے کے دوران جوانوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کی قربانیوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدیں ہماری ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت مسلح افواج کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قائداعظم نے فلسطین کی حمایت میں بھی قرارداد پیش کی تھی، علامہ باقر زیدی
ایران کی زمینی افواج جدید آلات اور اعلی تجربے کے ساتھ کسی بھی خطرے اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
مسلح افواج ہمہ وقت میدان میں حاضر ہیں اور ملک کی ارضی سالمیت کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا دندان شکن جواب دیں گی۔