پاکستان

آنے والے یوم القدس کو ملکی عوام دنیا بھر کیلئے مثالی بنائیں، علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کراچی میں بعداز افطار شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے خطاب مشرق وسطیٰ کے حالات کا ذمہ دار یورپی ممالک کو ٹھہرایا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مقامی لان میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔

شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں خرابی حالات کی تمام تر ذمہ داری یورپی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

اسرائیل کا ناجائز وجود پوری دنیا کیلئے خطرہ بنتا جا رہا تھا، خطے میں موجود مقاومتی قوتوں حماس، حزب اللہ، انصاراللہ نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا، ناقابل تسخیر اسرائیل بے ساکھیوں پر کھڑا ہے۔

یورپی ممالک جمہوریت کا جھوٹا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں، طوفان الاقصیٰ سے پہلے دنیا بھر میں غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اس طرح احتجاج نہیں ہوا، جیسا آج یورپی یونیورسٹیز میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

غزہ فلسطین پر ہونے والے احتجاجات نے خود یورپی ممالک کی دوغلے جمہوری اصولوں چہرہ بے نقاب کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمائدین شگر نے دانش سکول کے قیام کے لئے زمین دینے کا اعلان کردیا

غزہ فلسطین کی عوام اگر اسرائیل کو تسلیم کر لیتے تو خطے میں پھر پاکستان بھی نہیں رہتا، غزہ کی جنگ مسلم امہ کی جنگ ہے، مقاومت کے شہداء فقط غزہ فلسطین کے نہیں بلکہ شہدائے امت ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی شکست امریکا و یورپی ممالک کی شکست ہے، اردن نے اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کی حکومت کو ختم کیا، مسلم حکمران اسرائیل کو اپنا خدا سمجھ رہے ہیں، غزہ میں انسانیت کا قتل کرنے والے اسرائیل کے ساتھ چند مسلم حکمران ہیں۔

بہت جلد اسرائیل کی حمایت کرنے والے شکست سے دو چار ہوں گے۔

شہدائے راہ مقاومت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، جمعتہ الوداع کو آنے والے عالمی یوم القدس کو ملکی عوام دنیا بھر کیلئے مثالی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button