اہم ترین خبریںپاکستان

عمائدین شگر نے دانش سکول کے قیام کے لئے زمین دینے کا اعلان کردیا

عمائدین و سرکردگان تسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دانش اسکول کو غوروچو کے میدان میں تعمیر کیا جائے، ہم یہاں بالکل مفت زمین فراہم کریں گے

شیعیت نیوز : عمائدین تسر شگر نے دانش اسکول کے لیے تسر کے علاقے غوروچو میں بالکل مفت زمین دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شگر میں بننے والا دانش اسکول شگر سے خپلو شفٹ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

جس کے پیش نظر عمائدین و سرکردگان تسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دانش اسکول کو غوروچو کے میدان میں تعمیر کیا جائے۔

ہم یہاں بالکل مفت زمین فراہم کریں گے، عمائدین تسر کا کہنا تھا غوروچو چار یونینز کا سنگم اور شگر کا سنٹر ہے۔

یہاں اسکول تعمیر کرنے سے باشہ، تسر، برالدو اور داسو یونین سمیت قریبی علاقوں کے بچے تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لشکر جھنگوی کا کوئٹہ میں حفاظتی ادارے کی گاڑی پر حملہ، 1 اہلکار جاں بحق

باشہ، تسر اور برالدو میں تعلیمی رجحان بہت کم ہے اور تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، اسی اثناء میں اگر اسکول یہاں تعمیر کیا جائے تو بچے تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے۔

عمائدین تسر نے ڈپٹی کمشنر شگر اور کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کو شگر میں ہی رکھا جائے اور غروچو میں بنایا جائے تاکہ بچے مستقبل میں تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپریل 2024ء میں پاکستان کے مختلف صوبوں میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اسی سلسلے میں ریجن لیول پر دانش سکول شگر میں بنانے کا فیصلہ بھی ہوا تھا تاہم حالیہ دنوں زمینی ایشوز کی وجہ سے اسکول کو شگر سے ضلع خپلو شفٹ کرنے کی خبریں چل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button