حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام، صرف بلیم گیم میں مصروف ہے: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہی اور دوسروں پر الزام تراشی میں مگن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بلوچستان کے مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہم اس حقیقت سے آنکھیں بند کر لیں اور شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ دے لیں تو آنے والے بڑے طوفانوں سے نہیں بچ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتا ہے: وزارت خارجہ
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان سے واقعی محبت ہے تو تمام فریقین کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا، ورنہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔







