میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ مشقیں ایرانی بحریہ کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

12 مارچ, 2025 20:46

شیعیت نیوز: سید عباس عراقچی نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز، بحر عمان اور اس سے ماورا سمندری علاقوں کی سلامتی کے تحفظ اور فروغ کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم و ارادے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحری مشقوں نے دنیا والوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ عزم و ارادہ دکھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت میں اضافہ جاری ہے، رہبر معظم

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور چین کی میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2025 مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں، جن میں ان تین ملکوں کے علاوہ، پاکستان، آذربائیجان، جنوبی افریقا، عمان، قزاقستان، قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا بھی ناظر کی حیثیت سے شریک ہیں۔

1:15 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top