نیتن یاہو کے گھر تک رسائی مقاومت کی طاقت کا ثبوت ہے، سربراہ حزب اللہ
شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ اور صفی الدین کی شہادت کے بعد کوئی خلاء پیدا نہیں ہوا۔
نیتن یاہو کے گھر تک رسائی مقاومت کی طاقت کا ثبوت ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہدائے استقامت سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تدفین میں عوام کی بے مثال شرکت کو مزاحمت کی طاقت اور ایمان کا مظہر قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ تشییع جنازہ کے دوران عوام کا جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت تھا کہ لبنان کے عوام اپنے رہنماؤں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ایمان کبھی کمزور نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : روزے داروں پر دہشتگردانہ حملہ سفاکیت کی حد ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد پارٹی کی قیادت نے حالات کو سنبھالنے میں کامیابی حاصل کی۔
ہم نے دس دن کے اندر دشمن کے حملوں کو پسپا کردیا اور صورتحال کو قابو کیا۔
حزب اللہ کی جڑیں مضبوط ہیں اور ہم اپنی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مسلسل محنت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ استقامت کی طاقت کا اظہار اس وقت ہوا جب مجاہدین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا۔







