معروف عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی ملتان میں انتقال کر گئے
شیعیت نیوز : سربراہ جامعہ شہید مطہری ملتان و سربراہ حسینی تبلیغی مشن پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی شبیر حسین علوی ملتان کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
بزرگ عالم دین گزشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔
مرحوم کی قومی و علمی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم نے ملک کے مختلف حصوں میں مدارس کی بنیاد رکھی اور سینکڑوں شاگردان ملک بھر میں دین مبین کی تبلیغ کررہے ہیں۔
مرحوم آخری وقت تک جامعہ شہید مطہری اور جامعہ خدیجة الکبری کے سرپرست رہے۔
یہ بھی پڑھیں : پارہ چنار: کالعدم لشکر جھنگوی کے وحشی مولوی کی معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی
مرحوم اپنی منفرد خطابت کے حوالے سے اپنا خاص مقام رکھتے تھے۔
مرحوم کا جسد خاکی ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم نماز جنازہ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
ملتان میں بزرگ عالم دین کی وفات کا گزشتہ دو دنوں میں دوسرا بڑا سانحہ ہے۔
دو روز قبل بزرگ عالم مدرس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی، علامہ سید محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی اور سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے چچازاد بھائی علامہ سید علی رضا نقوی انتقال کرگئے تھے جنہیں گزشتہ روز سپردخاک کیا گیا تھا۔







