پارہ چنار: کالعدم لشکر جھنگوی کے وحشی مولوی کی معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

11 مارچ, 2025 18:25

شیعیت نیوز: پارہ چنار میں کالعدم لشکر جھنگوی کے ایک وحشی مولوی کا معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لوئر کرم سے تعلق رکھنے والے قاری آختر زمان نے ماہ رمضان میں 9 سالہ بیٹی اور 11 سالہ بھتیجے کو مسجد کے ساتھ منسلک ایک حجرے میں بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

یہ واقعہ بڈھ بیر میں پیش آیا، جہاں قاری آختر زمان نے مسجد امام چچا زاد کے ساتھ منسلک حجرے میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس سنگین واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لشکر جھنگوی کے ملعون قاری کی معصوم بچے کے ساتھ زیادتی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانی اخلاقیات کے خلاف ہے بلکہ مذہبی تقدس کو بھی مجروح کرتا ہے۔ معصوم بچوں کے ساتھ ایسے وحشیانہ اقدامات پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اور مجرم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

10:01 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top