سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
شیعیت نیوز: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا اور سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر جوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ: مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا
انہوں نے اس سفاکانہ کارروائی کو "انسانیت اور امن کے دشمنوں کی گھناؤنی سوچ کا عکاس” قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلوچستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ "اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پر اپنا خاص رحم فرمائے اور ہمیں امن و استحکام نصیب کرے۔ الٰہی آمین!”







