جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ: مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا
شیعیت نیوز: سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف مضبوط اقدامات اور فلسطین کے لیے غیر متزلزل حمایت، صدر زرداری کا پارلیمنٹ سے خطاب
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے معصوم مسافروں کو یرغمال بنا رکھا ہے، اور یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔







