حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، علامہ مقصود ڈومکی

09 مارچ, 2025 19:08

شیعیت نیوز : فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کوئٹہ پریس کلب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے با اثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس و دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں امریکہ اور اسرائیل نے غزہ اور فلسطین میں ظلم و بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

آج پوری دنیا اسرائیل کا سفاک چہرہ دیکھ چکی ہے۔

حقوق انسانی اور حقوق اطفال و نسواں کہ جھوٹے دعویداروں نے جس طرح غزہ میں معصوم انسانوں خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن فلسطین کی حمایت پر مبنی پالیسی جاری رکھے گا، سابق نائب وزیراعظم یمن

اس نے امریکہ اور اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔

بلوچستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قدس کی آزادی کے لئے اپنے جوانوں اور بزرگوں کے خون کا نذرانہ راہ خدا میں پیش کیا ہے۔

ہم اس موقع پر شہدائے یوم القدس کوئٹہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے تحریک آزادی بیت المقدس کے لئے اپنے پاکیزہ خون کا نذرانہ پیش کیا۔

ملک بھر کے تمام طبقات رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔

3:16 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔