اہم ترین خبریںیمن

یمن فلسطین کی حمایت پر مبنی پالیسی جاری رکھے گا، سابق نائب وزیراعظم یمن

فلسطین کی حمایت اخلاقی اور انسانی اصولوں کی بنیاد پر جاری ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے محاصرے کے باوجود یمن فلسطین کے بارے میں اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا

شیعیت نیوز : یمن کے سابق نائب وزیراعظم محمود الجنید نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز کے باوجود یمن فلسطین کی حمایت پر مبنی پالیسی جاری رکھے گا۔

یمن کے عوام، قائدین اور حکومت نے فلسطین کے بارے میں اخلاقی، انسانی اور دینی اصولوں پر مبنی موقف اپنا رکھا ہے جس کی روشنی میں فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وہ مظلوم قوم جس نے گذشتہ 75 برس کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور حال ہی میں غزہ جنگ کے باعث شدید مصیبتیں اور مشکلات برداشت کی ہیں۔

ان جارحانہ اقدامات کا تقاضا ہے کہ دنیا خاص طور پر عرب اور اسلامی دنیا میں مقیم شریف انسان مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت انتہائی بے رحمانہ تھی جس کے دوران پورے غزہ کو نشانہ بنایا گیا، وہاں کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا گیا اور فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں فوجی قافلے پر دہشت گرد حملہ، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی

ہم نے ایمانی، قرآنی، اصولی اور اخلاقی نقطہ نظر کی بنیاد پر پوری طاقت سے فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور اسرائیل پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔

تل ابیب پر بھی حملے کیے ہیں اور ایلات بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

یہ بندرگاہ بند ہو گئی ہے اور مقبوضہ فلسطین کی جانب بحری جہازوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔

اسرائیل کے حامی بحری جہازوں کو روک دیا گیا۔

یمن کے عوام اور قائدین سید بدرالدین عبدالملک الحوثی کی قیادت میں ثابت قدم ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button