سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مزمتی بیان میں کہا کہ "میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کے بے رحمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ المناک واقعہ انسانیت سوز اور قابلِ مذمت ہے۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں چھ ماہ سے جاری محاصرہ ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
انہوں نے مزید کہا کہ "ریاست کی اولین ذمہ داری اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے، اور ایسے واقعات کا تدارک کرنا ضروری ہے تاکہ کوئی اور خاندان اس طرح کے صدمے سے دوچار نہ ہو۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ الٰہی آمین۔”







