شیخ نعیم قاسم کا تاریخی جنازے میں عوام کی شرکت پر شکریہ، مزاحمت کے عزم کا اعادہ

08 مارچ, 2025 18:07

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اہل وفا اور مزاحمت کے علمبرداروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس تاریخی جنازے میں عوام کی بھرپور شرکت اور اس کے شاندار انتظامات نے ایک بے مثال اثر چھوڑا ہے۔

انہوں نے مزاحمت کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں شراکت جاری رہے گی اور جتنا زیادہ شہداء کا خون بہے گا، ہماری قوت اور حوصلہ بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ ہمیں اللہ کی نصرت پر یقین ہے اور امام عصر(عج) کے ظہور کی امید رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ 23 فروری کو شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ میں دس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بدمعاش حکومتوں کے مطالبات ہرگز قبول نہیں کرے گا، رہبر معظم

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری تحریک کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور ہم اپنے مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

1:26 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔