انجمنِ شرعی جموں وکشمیر کا آیت اللہ شیخ غلام حسنین شعبانی نجفی کے ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

06 مارچ, 2025 17:23

شیعیت نیوز: جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بلتستان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ غلام حسنین شعبانی نجفی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شیعیانِ عالم بالخصوص حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ، رہبر معظم امام خامنہ ای مدظلہ العالی اور فقیہ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کیا ہے۔

آغا صاحب نے مرحوم کی گرانقدر دینی و علمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شیخ غلام حسنین شعبانی نجفی ایک جید عالمِ دین تھے جنہوں نے حوزہ علمیہ نجف اور حوزہ علمیہ قم میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور تدریس کے فرائض انجام دیے اور بے شمار شاگردوں کی علمی و دینی تربیت کی۔ ان کی علمی بصیرت، وسعتِ نظر اور تدریسی مہارت علمی حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وہ نہ صرف ایک عالمِ باعمل تھے، بلکہ تبلیغِ دین اور اصلاحِ معاشرہ میں بھی ان کی گراں قدر خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی مجتہد آیت اللہ شیخ حسنین نجفی قم المقدسہ میں انتقال کر گئے

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے صدر آقا حسن نے مرحوم آیت اللہ شیخ حسنین کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

1:56 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔