ریمدان بارڈر سے لاپتہ ہونے والے تیسرے عالم شیخ اختر بھی رہا ہو گئے

05 مارچ, 2025 18:56

شیعیت نیوز : گلگت بلتستان کے عوام کا شدید احتجاج رنگ لے آیا۔ شگر سے تعلق رکھنے والے شیخ اختر علی بھی رہا ہو گئے۔

شیخ اختر رہائی کے بعد راولپنڈی میں اپنے عزیز کے ہاں پہنچ گئے ہیں۔

جبری لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو علماء دو روز قبل رہا ہو گئے تھے جبکہ تیسرے عالم دین شیخ اختر کی رہائی نہ ہو سکی تھی۔

ان کی رہائی کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں خاص کر کھرمنگ، شگر اور گمبہ سکردو میں دھرنے اور مظاہرے جاری تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار، 100 تکفیری دہشتگرد گرفتار جبکہ گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

یاد رہے کہ ایران سے پاکستان آتے ہوئے بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین جید علماء کو رمدان بارڈر سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔

لاپتہ ہونے والوں میں کھرمنگ کے سید علی عباس رضوی، گمبہ سکردو کے شیخ ناصری اور شگر سے تعلق رکھنے والے شیخ اختر علی شامل تھے۔

سید علی عباس اور شیخ ناصری کو دو روز قبل رہا کیا گیا تھا۔

جبکہ شیخ اختر کو آج رہا کر دیا گیا۔

6:59 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔