مجلس علمائے ہند کے سربراہ علامہ کلب جواد کی پاراچنار اور غزہ پر حملوں کی مذمت

03 مارچ, 2025 17:24

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس علمائے ہند حجۃ الاسلام و المسلمین کلب جواد نے پاراچنار اور غزہ پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔ ان حملوں میں معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کی شہادت ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو فوری طور پر ان واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔ یہ حملے نہ صرف امن و امان کے لیے خطرہ ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے شیعہ علماء و اکابرین کا دارالعلوم حقانیہ کا دورہ، مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ

پاراچنار کے حق کے لیے آواز بلند کرنے کے جرم میں جس طرح علامہ سید حسن ظفر نقوی کو نشانہ بنایا گیا، ہم اس کی شدت کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔ پاراچنار کے احتجاج کے دوران جو لوگ شہید ہوئے، ہم ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اس سے پہلے اس راہ میں شہید ہونے والے شہداء کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کے طلب گار ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس احتجاج میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں۔ مالک زخمیوں کو جلد شفا و صحت عنایت فرمائے۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ پاکستان کی شیعہ قیادت سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سب مل جل کر احتجاج کو جاری رکھیں اور عوام سے مطالبہ ہے کہ قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ جہاں بھی عوام نے علماء و قیادت کا ساتھ دیا ہے، وہاں انہیں کامیابی ملی ہے۔ کچھ لوگ پاراچنار اور غزہ کو دو الگ الگ حادثات کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ ظلم دونوں جگہ ہو رہا ہے اور دونوں قابل مذمت ہیں۔

6:11 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔