اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پشاور کے شیعہ علماء و اکابرین کا دارالعلوم حقانیہ کا دورہ، مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ

وفد نے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا

شیعیت نیوز: پشاور کے اہلِ تشیع علماء اور اکابرین پر مشتمل ایک وفد نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری دہشتگردی کے پس پردہ کردار تحریک طالبان کے سابق کمانڈر نکلے

شیعہ علماء نے اس بات پر زور دیا کہ نہ صرف مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے بلکہ پس پردہ کرداروں اور ان محرکات کو بھی بے نقاب کیا جائے جو ان واقعات کے پیچھے کارفرما ہیں۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف کے تقاضے پورے کریں گے تاکہ معاشرے میں امن و استحکام برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button