ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا حملہ

03 مارچ, 2025 17:19

شیعیت نیوز : بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر لشکر جھنگوی کے دھماکے سے ایک اہلکار جانبحق، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع قلات کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 آر سی ڈی روڈ پر ایف سی کے 61 ونگ کمانڈر کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔

جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ ہیں۔

جانبحق ہونے والے اہلکار نائک عطاء اللہ ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں میں سپاہی وکیل، سپاہی زاہد، سپاہی عباس اور سپاہی مشتاق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ لگ رہا ہے، تاہم اسکی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

3:54 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔