اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس

حماس کے سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا

شیعیت نیوز : فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔

اسرائیل نے کہا کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے۔

حماس کے سینیئر عہدے دار نے کہا کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سفیر اور قونصل جنرل کا جامعہ حقانیہ کا دورہ، حادثے پر اظہار افسوس

حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔

سینیئر عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کے تمام مراحل کا پابند بنایا جائے گا۔

اسرائیلی قیدیوں کو پہلے سے طے معاہدے کے تحت مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button