امریکہ نے یوکرین جنگ کا ملبہ زیلنسکی پر ڈال کر خود کو امن کا چمپیئن ظاہر کیا، علامہ راجہ ناصر عباس

03 مارچ, 2025 08:44

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی صدر کے سامنے بے بسی اور تذلیل ایک واضح پیغام ہے کہ جب کوئی قوم اپنی خودمختاری کا سودا کر لیتی ہے، تو عالمی طاقتیں اسے روندھنے میں دیر نہیں کرتیں۔ جو "اتحادی” کہلاتے ہیں، درحقیقت وہ غلام ہوتے ہیں جو صرف سامراجی طاقتوں کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ یوکرین کی سرزمین پر روس کی جنگ کسی اصول یا انسانیت کی خاطر نہیں تھی، بلکہ یہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا کھیل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان تزکیہ نفس، اصلاح اور اتحاد کا مہینہ ہے، علامہ ساجد نقوی

مگر اب، جب جنگ میں یوکرین کو بدترین شکست کا سامنا ہے، وہی امریکہ جو کل تک جنگ کا سب سے بڑا حامی تھا، آج سارا ملبہ زیلنسکی پر ڈال کر خود کو امن کا چمپیئن ثابت کرنے میں مصروف ہے۔ یہ ایک کڑوی حقیقت اور کھلی عبرت ہے ان مہروں کے لیے جو امریکہ کے سحر میں مبتلا ہو کر اپنی پالیسیاں ترتیب دیتے ہیں اور اپنی خودمختاری داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ ان کا اتحادی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ محض عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھنے والے مہرے ہوتے ہیں، جنہیں وقت آنے پر ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جاتا ہے۔

12:41 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔