ایم ڈبلیو ایم کا ڈیرہ شاہ جمالی میں تنظیمی مرکز برائے نصیرآباد قائم کرنے کا اعلان

28 فروری, 2025 21:46

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیر آباد کا اہم شہر ہے۔

یہاں مین شاہراہ پر دینی و تنظیمی مرکز قائم کرکے عوام کو خوشخبری دیں گے۔

یہ بات انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کے ہمراہ کربلائی امام بارگاہ مسجد حسینی ڈیرہ مراد جمالی کے دورے کے موقع پر اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر زیر تعمیر مسجد امام بارگاہ اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رابطہ دفتر کی تاسیس کے حوالے سے مشاورت کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کا ہیڈکوارٹر ہونے کے سبب انتہائی اہمیت کا حامل مرکزی شہر ہے۔

یہاں پر یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے ہونے کے سبب علاقے کے اضلاع کے لئے تعلیم کا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا حامد الحق کی اسلام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ترجمان جی بی حکومت

ڈیرہ مراد جمالی میں حاجی ہدایت اللہ گورشانی کی جانب سے مین روڈ پر شہر کے وسط میں 26 ہزار مربع فٹ زمین مسجد امام بارگاہ اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ اور دینی و فلاحی کاموں کے لئے وقف کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔

جلد ہی مومنین کے تعاون سے یہاں ایک دینی تعلیمی و تنظیمی مرکز قائم کیا جائے گا۔

اس مرکز کا قیام نصیر آباد ڈویژن اور شہر ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کے لئے خوشخبری ہوگی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دورہ بلوچستان کے موقع پر اس پلاٹ کا جائزہ لیا تھا۔

ہم چاہتے ہیں کہ یہاں ایک بہترین دینی تنظیمی و تعلیمی مرکز قائم کیا جائے۔

5:31 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔