مولانا حامد الحق کی اسلام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ترجمان جی بی حکومت
یض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے

شیعیت نیوز : گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے نوشہرہ دار العلوم حقانیہ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز عالم دین مولانا حامد الحق کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے۔
فیض اللہ فراق نے کہا کہ خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہداء اور زخمیوں کی خبر سے دل رنجیدہ ہے۔
مولانا حامد الحق جید عالم دین تھے، اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
دل خراش واقعہ امن کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے پر یکم رمضان اتوار کو ہوگا
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
دہشتگردوں کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے۔
دہشت گرد عناصر کی ملک میں خوف و انتشار پھیلانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔