فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کراچی میں پریس کانفرنس، رمضان المبارک کا شیڈول جاری کردیا

27 فروری, 2025 17:15

شیعیت نیوز : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ماہ رمضان میں  ملک بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے خصوصی مہم بعنوان ”فلسطین کا مہینہ“ چلائے گی۔

اس مہم کے دوران ملک بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے امدادی سرگرمیوں کی ترغیب دی جائے گی۔

ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کانفرنسز کے ساتھ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فلسطینیوں کی مدد کے لئے مالی، اخلاقی، سیاسی او دینی تعاون سے گریز نہ کریں۔

رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ جسے دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے، پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجتی کا بھرپور ثبوت دیا جائے۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکوں نے عالمی سامراج کے بھرم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے۔

حماس فلسطینیوں کی منتخب کردہ جماعت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت غزہ کے لوگوں کو حماس سے جدا نہیں کر سکتی۔

انہوں نے غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبہ کو غیر منطقی اور سیاسی نسل کشی کے مترادف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک میں ایران میں ہونے والا قرآنی مقابلہ “اقرا” قومی چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا

امریکی صدر کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عرب حکومتوں کا رویہ شرمناک ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امریکہ اور اسرائیل سمیت یورپی ممالک کی ان تمام کمپنیوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں جو غزہ اور لبنان میں نسل کشی میں اسرائیل اور امریکہ کی مدد گار ہیں۔

ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور مورخہ پانچ مارچ کو کراچی کے مقامی ہال میں گرینڈ فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

جبکہ مورخہ 9 مارچ کو مختلف ممالک کے سفیروں اور دانشوروں کو دعوت دے کر تیسری عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا۔

عین اسی وقت کوئٹہ میں بھی یکجہتی فلسطین کانفرنس منقد کی جائے گی۔

اسلام آباد میں ماہ رمضان کے دوسرے ہفتہ کے دوران یکجہتی کا فلسطین کا نفرنس کا انعقاد 15 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ 18 مارچ کو لاہور میں بھی یکجہتی فلسطین کانفرنس بلائی جائے گی۔

جمعۃالوداع  کو ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا اور اس عنوان سے تصویری نمائشوں کے ذریعہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے امریکی و اسرائیلی مظالم کو آشکار کیا جائے گا۔

11:11 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔