اہم ترین خبریںپاکستان

جعلی حکومت ملک کے جید عالم دین سے بدترین سیاسی انتقام لے رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا وارنٹ گرفتاری قابل تشویش ہے۔

یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

یہ بات انہوں نے سبی میں زیرتعمیر مسجد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کی۔

مسجد اللہ کا گھر اور عبادت و عبودیت الٰہی کا مرکز ہے۔

اسلامی معاشرے میں مسجد کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

جہاں انسانوں کو دین اور دنیا کی بھلائی کا راستہ دکھایا جاتا ہے۔

مسجد کی تعمیر میں حصہ لینا، مسجد کو آباد رکھنا، مسجد کی صفائی اور روشنی میں کردار ادا کرنا عظیم عبادت ہے۔

خادم مسجد کا اعزاز بہت بڑا اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ نصاب تعلیم تکفیری سوچ پر مبنی ہے، نصاب تعلیم کمیٹی ایم ڈبلیو ایم

انہوں نے کہا کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ایمان کی نشانی ہے۔

جبکہ آل رسول (ص) سے بغض اور دشمنی کفر و نفاق کی علامت ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے بختیار آباد ڈومکی کے سابقہ چیئرمین میر سیف اللہ خان ڈومکی، ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی، محمد رفیق أعوان، جاوید علی ڈومکی، اقرار علی ڈومکی، شیر علی لاشاری و دیگر عمائدین سے ملاقات کی۔

عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے۔

مین شاہراہ پر دن دھاڑے صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی کے محافظوں سے اسلحہ چھینا گیا۔

گورنمنٹ کی رٹ کمزور ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

جعلی حکومت کی جانب سے ملک کے ایک جید عالم دین کے خلاف انتقامی کارروائی پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button