شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

23 فروری, 2025 19:27

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کچھ دیر پہلے بیروت میں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق شہدائے مقاومت کی نماز جنازہ لبنان میں رہبر معظم کے نمائندے اور حزب اللہ کی سپریم کونسل کے رکن شیخ محمد یزبک نے پڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم کا شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کو خراج تحسین

نماز جنازہ بیروت کے کمیل اسٹیڈیم میں سید مقاومت کے لبنان اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں چاہنے والوں کی موجودگی میں ادا کی گئی۔

6:17 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔