رہبر معظم کا شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کو خراج تحسین
رہبر معظم نے کہا: ظلم کے خلاف مزاحمت کبھی ختم نہیں ہوگی

شیعیت نیوز: شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع کے موقع پر رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں دونوں عظیم مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ ظلم اور استکبار کے خلاف مزاحمت کبھی ختم نہیں ہوگی اور اللہ کی اجازت سے اپنے مقصد تک پہنچے گی۔
رہبر معظم کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال اللہ عز و جل: "وَلِلّٰہِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِینَ وَلَٰکِنَّ الْمُنَافِقِینَ لَا یَعْلَمُونَ”
مجاہد کبیر اور خطے میں مقاومت کے پیشوا شہید سید حسن نصراللہ (علیہ اللہ مقامہ) اب عظمت کی بلندیوں پر ہیں۔ ان کا پاک جسم سرزمین جہاد میں دفن کیا جائے گا لیکن ان کی روح اور ان کا راستہ ان شاء اللہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز اور پیروکاروں کے لیے ہدایت کا راستہ دکھاتا رہے گا۔ دشمن کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ غصب، ظلم اور استکبار کے خلاف مقاومت کبھی ختم نہیں ہوگی اور اللہ کی مشیت سے اپنے مقصد تک پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہید سید حسن نصراللہ کے دیرینہ ساتھی، شہید سید ہاشم صفی الدین کون تھے؟
شہید سید ہاشم صفی الدین (رضوان اللہ علیہ) بھی خطے کی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہیں۔ وہ لبنان کی مقاومت کے رہبر کے قریبی معاون اور اس کا ناقابل تفکیک حصہ تھے۔
اللہ اور اس کے صالح بندوں کا سلام ہو ان دونوں عظیم مجاہدوں اور ان تمام شجاع و جانثار مجاہدین پر جو حالیہ عرصے میں شہید ہوئے۔
میں خاص طور پر میرے لبنانی عزیز جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
سیّد علی خامنہ ای