تہران میں شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں تجدید عہد کی تقریب

23 فروری, 2025 19:08

شیعیت نیوز: تہران کے عوام نے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے تجدید عہد کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

یہ تقریب تہران کے شہریوں اور ملک کے عسکری و سیاسی حکام کی موجودگی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

ائمہ جمعہ کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ آج مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد ملک بھر کی مرکزی مساجد میں شہدائے مقاومت کے لیے ختم قرآن اور نماز لیلۃ الدفین پڑھی جائے گی۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں شہدائے مقاومت کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید نصراللہ کی شہادت لبنان کی مزاحمت کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید نصراللہ نے 2006 میں صیہونیوں کے خلاف مسلمانوں کی پہلی فتح کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین لاکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک

جنرل سلامی نے کہا کہ سید حسن نصراللہ امریکہ اور اسرائیل کے فوجی اتحاد کے خلاف کھڑے ہوئے اور انہیں شکست دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے وفاداری کے ساتھ غزہ کی حمایت میں جنگ میں حصہ لیا اور طاقت کے توازن کو بدل دیا۔

سپاہ کے کمانڈر نے کہا کہ لبنانی عوام اسرائیلی افواج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کر دیں گے۔

8:57 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔