اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمنی وزیر دفاع کا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مکمل تیاری کا اعلان

فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لیے صنعا میں بڑا عوامی اجتماع

شیعیت نیوز: یمنی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے حملے کی صورت میں یمنی فوج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج امریکہ اور صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ دارالحکومت صنعا میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہونے والے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل العاطفی نے کہا کہ یمنی مسلح افواج عبدالملک الحوثی کے حکم کے مطابق امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج پوری دنیا میں مستضعفین بیدار اور متحد ہو رہے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کے فضل سے اپنے بھائیوں کی حمایت میں اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لیے دشمنوں پر تباہ کن حملے کریں گے۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین اور یمن کے جھنڈے لہرائے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جبری نقل مکانی کے منصوبے کی مذمت میں نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button