انقلاب اسلامی کی سالگرہ، جنرل اسماعیل قاانی کی ریلی میں شرکت

10 فروری, 2025 18:54

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاانی نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے مارچ میں شرکت کی۔

آج ایران کی شاہراہوں کی فضا 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے مناظر کی یاد دلا رہی تھی۔ 22 بہمن کی ریلیوں کے شرکاء نے اپنے وطن سے محبت، باہمی اتحاد و یگانگت، ہمدردی، ملک اور اسلامی نظام سے وفاداری کا اظہار کیا، جبکہ امریکہ کے سازشی اقدامات پر نفرت اور بیزاری کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ہمیشہ سے مقاومت اور فلسطینی عوام کا حامی رہا ہے، حماس

ریلیوں کے شرکاء نے اپنی بھرپور شرکت سے یہ ثابت کر دیا کہ انقلاب اور اسلامی نظام کے دشمنوں کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود، ایرانی عوام ہر سال اس دن کو جذبے اور جوش و خروش سے مناتے ہیں، اور اس میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

ریلیوں کے دوران ایران کی فضا "اللہ اکبر”، "امریکہ مردہ باد” اور "اسرائیل مردہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔

5:45 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔