بلی تھیلے سے باہر آ گئی، رہبر معظم کا ترکی کا امت مسلمہ کے خائن ہونے کا تجزیہ سچ ثابت ہوا
رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا ترکی کے متعلق تجزیہ سچ ثابت ہوا، امت مسلمہ کے دونوں خائن آج مل بیٹھے

شیعیت نیوز : رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا تجزیہ درست ثابت ہوا کہ شام میں علویوں کی حکومت کے خاتمہ میں ترکیہ کا بھی منافقانہ کردار شامل ہے۔
امت مسلمہ کے خائن اور فلسطین کاز کو نقصان پہنچانے والے دونوں خیانت کاروں کا گٹھ جوڑ بینقاب ہوگیا۔
ترکیہ کا منافق صدر طیب اردوگان
دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سرغنہ الجولانی اور ترکی کے صدر اردگان کے درمیان وسطی شام کے صحرائی علاقے میں ترکی کے دو اڈوں کی تعمیر پر بات چیت ہوگئی۔
جولانی آج انقرہ پہنچا جہاں اس نے اردگان کے ساتھ شامی فوجیوں کی تربیت اور اس ملک میں ترک فوج کے نئے اڈوں کے حوالے سے بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں : دینی درسگاہ یا دہشتگردی کے اڈے؟ لال مسجد سے متصل جامعہ حفصہ پر افغان طالبان کا پرچم آویزاں
ترکی کسی بھی حملے کی صورت میں شام کی فضائی حدود کا دفاع کرنے کا پابند ہوگا۔
انقرہ اس ملک کے شمال مشرق میں کرد فورسز کے لئے ایک پیغام کے طور پر شام میں اڈے قائم کرنا چاہتا ہے۔
جبکہ امت مسلمہ میں چھپے یہ دونوں بھیڑیے دراصل امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر اب مضبوط ستون کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کی کٹھپتلیاں ذاتی مفاد اور لالچ میں امت مسلمہ کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔