اہم ترین خبریںپاکستان

پارہ چنار کے مجاہد فرزند مزمل حسین فصیح سے جیل میں اہلخانہ اور ایم ڈیبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے حمید حسین کی ملاقات

ڈی آئی خان جیل انتظامیہ نے سپرنٹنڈنٹ آفس میں آغا مزمل حسین کو بلا کر طویل ملاقات کی۔

 شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے حمید حسین کی ڈی آئی خان جیل میں تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین فصیح سے ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پر آغامزمل حسین کی فیملی بھی موجود تھی۔
آغا مزمل حسین فصیح حوصلے میں تھے کسی طرح پریشان نہیں تھے۔

انجینئر حمید حسین نے مزمل حسین فصیح کو اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھئیے: ہفتہ صفائی کا آغاز ایم ڈبلیوایم کے رہنما وتحصیل چیئرمین مزمل حسین کی دیگرحکام کے ہمراہ شرکت

ڈی آئی خان جیل انتظامیہ نے سپرنٹنڈنٹ آفس میں آغا مزمل حسین کو بلا کر طویل ملاقات کی۔

جس سے فیملی کو کافی حوصلہ ملا۔

 انجینئر حمید حسین نے  تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے انہیں فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اور کہا ہے کہ مزمل حسین فصیح تحصیل چیئرمین پاراچنار اپر کرم کو ریاستی جبر کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 تمام حکام سے پُرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ مولانا مزمل حسین فصیح کے خلاف لگائے گئے من گھڑت الزامات واپس لیئے جائیں اور انہیں باعزت رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button