شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبرپختونخوا کا پہلا صوبائی اجلاس پشاور میں منعقد

01 فروری, 2025 18:08

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبرپختونخوا کابینہ کا پہلا صوبائی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت سید زاہد حسین شاہ بخاری نے حاصل کی۔

تلاوت کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا گیا۔ اجلاس میں صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری کاظم حسین مطہری، خورشید علی انور اخونزادہ سینئر نائب صدر، سید عابد حسین زیدی نائب صدر، حاجی یوسف حسین نائب صدر، شاہد امداد بیگ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات ایس اے میر، علی عرفان میر سیکرٹری مالیات، سید اختر حسین نقوی ڈویژنل صدر ڈی آئی خان، سید انصار علی زیدی ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈی آئی خان، سید زاہد حسین شاہ بخاری ڈویژنل صدر ہزارہ، سرفراز علی کارکن، اور جمیل حسین کارکن نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ناصبی مفتی عبدالقیوم ظہیر کی جانب سے امام زمانہؑ کی گستاخی، گرفتاری کا مطالبہ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اظہر ترابی، کاظم حسین مطہری، خورشید انور اخونزادہ، سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ تنظیم کا وقار بہت ضروری ہے اور اس پر کبھی حرف نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مقصد اعتماد، یقین اور تنظیم کے ساتھ وفاداری ہے، جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر فرد ایک بہترین کارکن بن سکتا ہے۔

صوبائی کابینہ نے پاراچنار کے معاملے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سے بات کرنے اور اس معاملے پر اجلاس منعقد کرانے پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈی آئی خان میں تنظیم سازی کا عمل کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں کام جاری ہے۔

اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل نے شرکت پر تمام کابینہ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ اجلاس کی میزبانی پر خورشید انور اخونزادہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔ آخر میں تمام شہدائے ملت جعفریہ اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

9:28 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔