طوفان الاقصی کے ہیرو محمد الضیف کی شہادت پر حزب اللہ کی تعزیت

31 جنوری, 2025 22:36

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف اور ان کے شہداء ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی صیہونی حکومت کے خلاف جہاد میں گزاری اور بارہا اسے شکست سے دوچار کیا۔

حزب اللہ نے مقاومتی تنظیموں، فلسطینی عوام اور شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان عظیم الشان کمانڈرز پر فخر کرتی ہے، جنہوں نے اپنی زندگی کے آخری لمحات تک میدان جہاد میں رہتے ہوئے فلسطینی عوام کی عزت، آزادی اور استقلال کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید محمد ضیف کو انصار اللہ کا خراج عقیدت، فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعادہ

حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ محمد الضیف نے اپنی پوری زندگی صیہونی قابض حکومت کے خلاف جنگ میں گزاری اور خاص طور پر طوفان الاقصی آپریشن کے دوران کئی بار دشمن کو شکست دی۔ وہ اس آپریشن کے نمایاں نظریہ ساز رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مقاومتی رہنماؤں کی قربانیاں فلسطینی قوم کے عزم و ارادے کو مزید مضبوط کریں گی اور امت مسلمہ کو اس فتح کے قریب لے جائیں گی، جس کا اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں سے وعدہ کیا ہے۔

8:39 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔