امریکی امدادی پروگرام کی بندش پر پاکستان دفتر خارجہ کا بیان

31 جنوری, 2025 22:04

شیعیت نیوز: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی امدادی پروگرام کی بندش پر امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لے رہے ہیں، برسوں سے امریکا پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی خصوصی شرکت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرسکتے، پاکستان کے تعلقات امریکا سے بہتر ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ نے 90 روز کے لیے اپنے امدادی پروگرام معطل کیے ہیں تاکہ ان کا جائزہ لیا جا سکے، امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی امداد تمام ممالک کے لیے 90 دن کے لئے بند ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے۔

3:36 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔