پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 29 ہزار افراد کی نشاندہی
شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سمیت دیگر تکفیری 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار 664 افراد کی نشاندہی کر لی ہے۔ ان افراد کو پراجیکٹ پرسنز قرار دیا گیا ہے اور 10 ہزار 441 افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب میں افغان تربیت یافتہ 2 ہزار 301 نوجوانوں سمیت مقامی طور پر تربیت لینے والے 1625 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ افغانستان سمیت مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 2 ہزار 999 افراد کو بھی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب میں قبائلی علاقوں سے تربیت حاصل کرنے والے 82 افراد کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی آر جی سی کی طاقتور فوجی مشقیں، جدید جنگی وسائل کا استعمال شروع
واچ لسٹ میں شامل افراد سمیت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 10 ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔






