استور میں امام مہدی گستاخی کے خلاف مومنین کا احتجاج، گستاخ مولوی کے خلاف ایف آئی آر درج
شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے ضلع استور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری وہابی مولوی عبدالرزاق ملعون کی جانب سے پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے فرزند، حجت خدا حضرت امام مہدی آخر الزمان علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مومنین کے شدید احتجاج کے بعد پولیس کی جانب سے ملعون مولوی عبدالرزاق کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، استور کے ایک عوامی جلسے میں مولوی عبدالرزاق نے امام مہدی علیہ السلام کی شان میں ناقابل بیان گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔ ملت تشیع کے مومنین نے اس توہین آمیز فعل پر سخت احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں سٹی تھانہ استور میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا مزمل حسین فصیح کی گرفتاری عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، شبیر حسین ساجدی
گلگت بلتستان کے غیور علماء اور مومنین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گستاخ مولوی کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ملت تشیع نے واضح کیا ہے کہ جب تک اس گستاخ کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، ملت کا کوئی فرد چین سے نہیں بیٹھے گا۔
شیعہ اکابرین نے کہا ہے کہ استور جیسے پُرامن ضلع میں فرقہ واریت پھیلانے کی سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے۔ مقدسات کی توہین کرنے والے اور فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے والے عناصر مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جنہیں ریاستی سطح پر لگام ڈالنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اھلبیت علیہم السلام کے گستاخ کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی اور شخص استور کے امن کو خراب کرنے کی جرات نہ کرے۔ علماء نے ریاست سے اپیل کی ہے کہ ان سازشوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔







