کرم آپریشن میں اب تک کتنے قاتل پکڑے گئے؟ علامہ سید باقر الحسینی

24 جنوری, 2025 19:15

شیعیت نیوز: انجمن امامیہ بلتستان کے صدر علامہ سید باقر الحسینی نے سوال اٹھایا ہے کہ کرم میں جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک کسی ایک قاتل کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ بگن میں قتل عام کرنے والے سینکڑوں قاتلوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں، پھر پاک فوج کے آپریشن میں کسی بھی قاتل کو گرفتار نہ کرنا تشویش ناک اور قابل غور ہے۔

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید باقر الحسینی نے کہا کہ تین ماہ کے دوران کرم کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، لیکن حالیہ آپریشن میں کسی بھی قاتل کو نہ پکڑا جانا ان خدشات کو جنم دیتا ہے کہ ریاستی ادارے خود ان واقعات میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استور میں امام مہدی گستاخی کے خلاف مومنین کا احتجاج، گستاخ مولوی کے خلاف ایف آئی آر درج

علامہ سید باقر الحسینی نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ یہاں کے پہاڑوں کو لیز پر دیا جا رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ یہ پہاڑ اور معدنیات ہماری ملکیت ہیں۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو فوری بند کیا جائے، ورنہ عوام کو مزاحمت کرنا آتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر لیز پر دینا ضروری ہے تو پہلے یہاں کے مقامی لوگوں کو حق دیا جائے۔

10:58 صبح مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔