پاراچنار کے لیے 1500 کلو وزنی ادویات کی کھیپ روانہ

24 جنوری, 2025 19:02

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پاراچنار کے لیے ادویات کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، جو ایم ایس پاراچنار کے حوالے کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ کرم میں جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق کرم میں ضرورت کے مطابق تمام اشیا جلد از جلد فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں اپر کرم کے لیے 1500 کلو وزنی ادویات ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاراچنار بھیجی جا رہی ہیں۔ ان ادویات کی کھیپ میں اینٹی بائیوٹکس، سیرپ، پین کلرز، اور بچوں کے لیے ادویات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم کے مسائل حل کرنے کی قرارداد، 40 سے زائد ممبران اسمبلی کی حمایت

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جب تک کرم کا زمینی رابطہ بحال نہیں ہوتا، تب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی فراہمی جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی مرحلہ وار روانہ کی جائیں گی۔ دوسری جانب، ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل امدادی قافلہ پاراچنار روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ 50 کے قریب بڑی گاڑیاں بھی جلد روانہ کی جائیں گی۔

6:07 صبح مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔