اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے اقدامات کے خلاف خبردار کیا، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فرحان حق کے مطابق انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے کے بعض حصوں کو مقبوضہ علاقوں سے الحاق کرنے کی قابض حکومت کی خطرناک کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔
قابض حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں جنین شہر میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگر سیاستدان اور عوام الگ تھلگ ہو جائیں تو پاکستان نہیں چل سکتا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
دوسری طرف مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی نے بھی مغربی کنارے میں غزہ کی طرح نسل کشی کے امکان کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے اور اب تک وہ جنین میں 10 افراد کو شہید کر چکی ہے۔