حماس کی شرائط پر جنگ بندی: صہیونی حکومت کا 15 مہینے کی جارحیت کے بعد اعتراف شکست

15 جنوری, 2025 21:54

شیعیت نیوز: غزہ پر صہیونی حکومت کی جانب سے 15 مہینے مسلسل ظالمانہ حملوں اور جارحیت کے باوجود صہیونی حکومت اپنے اہداف میں بری طرح ناکام ہوگئی اور بالآخر حماس کی شرائط قبول کرتے ہوئے جنگ بندی پر راضی ہوگئی۔

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کیا اور کہا کہ صہیونی حکومت نے جنگ بندی کے معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق سے امریکی فوج کے انخلاء پر کام کر رہے ہیں، عراقی وزیراعظم کا اہم بیان

اس سے پہلے صہیونی حکومت حماس کی مکمل نابودی کے اعلان کے ساتھ جنگ بندی سے انکار کررہی تھی، تاہم فلسطینی مقاومتی تنظیم نے حالیہ مہینوں کے دوران مزید افرادی قوت حاصل کرلی جس کی وجہ سے غاصب صہیونی حکومت جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوگئی۔

حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین پر سات دہائیوں سے جاری صہیونی قبضے کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے "طوفان الاقصی” آپریشن کیا تھا اور سینکڑوں صہیونیوں کو ہلاک اور سینکڑوں کو یرغمال بنایا تھا۔

طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حکومت نے غزہ پر پوری قوت کے ساتھ حملہ کردیا تھا۔ نتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ حماس کی مکمل نابودی تک غزہ پر حملے جاری رہیں گے۔ حماس کی نابودی اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی ہے۔

3:13 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔