عراق سے امریکی فوج کے انخلاء پر کام کر رہے ہیں، عراقی وزیراعظم کا اہم بیان
عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران عراق کا ایک اہم اتحادی ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بغداد کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے

شیعیت نیوز : عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان دہشت گردی اور دیگر معاملات پر بہترین اور موثر تعاون موجود ہے۔
ایران کے عراق میں اثر و رسوخ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور یہ ایران مخالف پروپیگنڈا ہے۔
ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کا ساتھ دیا۔
ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور تہران بغداد کا ایک اہم اتحادی ہے۔
عراق ایک خودمختار ملک ہے جو اپنے فیصلے آزادانہ طور پر اور دیگر ممالک کے اثر و رسوخ سے بالاتر ہوکر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کو شکست دینا ممکن نہیں، امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف
ہم اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔
حکومت عراق گزشتہ دو سال سے ایسی خارجہ پالیسی اپنانے کی کوشش کر رہی ہے جو باہمی احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہو۔
بشار الاسد کی حکومت کے دوران دمشق کی درخواست پر شام میں ایران حاضر ہوا تاکہ دہشت گردی اور داعش کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔
حشد الشعبی کا معاملہ عراق کا اندرونی مسئلہ ہے جسے ملکی قوانین کے مطابق حل کیا جائے گا۔
یہ گروہ غیر ملکی افواج کی موجودگی کا مخالف ہے۔
ہم عراق سے امریکی اتحادی افواج کے انخلاء کے لیے کام کر رہے ہیں۔