یوم ولادت امام علیؑ پر گورنر سندھ کی جانب سےاپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم کی دعوت

15 جنوری, 2025 15:19

شیعیت نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم ولادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر حلیم تیار کرکے اپنے ہاتھوں سے مہمانوں کو پیش کیا۔

 یوم ولادت حضرت امام علیؑ کے موقع پر گورنر سندھ نے محبت بھرے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے گھوٹا لگا کر حلیم تیار کی۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے بھی گورنر سندھ کی جانب سے تیار کردہ حلیم کھایا اور اسکی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھئیے: گورنر ہاوس سندھ میں یوم ولادت حضرت علیؑ کی خصوصی تقریب،گورنر نے کیک بھی کاٹا ،تمام مکاتب فکر کے نمائندوں کی شرکت

مولانا راشد سومرو  نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ چیک کرکے آؤ کامران ٹیسوری حلیم کیسی بناتے ہیں، میں نے انہیں 100 میں سے 100 نمبر دے دیئے ہیں، جلد مولانا فضل الرحمٰن بھی گورنر صاحب کے ہاں حلیم کھائیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانا راشد سومرو نے میرا حلیم پاس کر دیا ہے، اب میں مولانا فضل الرحمان کا حلیم کی دعوت پر انتظار کروں گا۔

12:08 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔