ضلع کرم میں محدود مقدار میں سامان مہیا، اشیاء ضرورت کی قیمتیں آسمان کو چھو گئیں

15 جنوری, 2025 15:00

شیعیت نیوز : ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کے لیے کوششیں جاری، پہلے مرحلے میں لوئر کرم کے علاقے میں بنکرز مسمار کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق خان کا کہنا ہے کہ دوسرے خار کلی اور بالش خیل میں پانچ پانچ بنکرز مسمار کئے جا رہے ہیں، اب تک فریقین کے چار بنکرز مسمار کئے جاچکے ہیں۔

گرینڈ جرگہ کی کئی ہفتوں محنت سے فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا۔

اسی معاہدےکی تمام شقوں پر عمل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اپر کرم میں تین مہینے سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کا بحران بے قابو ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں سامان کے جو ٹرک آرہے ہیں وہ ناکافی ہیں۔

جس کی وجہ سے مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے۔

تین مہینے سے محاصرے میں رہنے والے لوگ سبزی کی قیمت پوچھ کر ہی اپنے گھروں کو لوٹ‌ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مغرور دہشتگرد نتن یاہو کی ناک زمین تک آ گئی، حماس سے شکست تسلیم کرلی

عوام نے مطالبہ کیا ہے شہر میں زیادہ ضرورت ایندھن اور ایل پی جی کی ہے۔

اپر کرم کیلئے کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مکین پچھلے دو ماہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جا رہے ہیں۔

اے ٹی ایمز مشینز بند ، موبائل نیٹ ورک بند ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ بھی بند پڑے ہیں۔

بے روزگاروں کی تعداد بھی ہر گزرتے لمحہ بڑھ رہی ہے۔

بیکری ، کاروباری مراکز ، پیٹرول پمپ ، ہوٹلز اور تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

پاراچنار شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو پانی کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے.

3:48 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔