مغرور دہشتگرد نتن یاہو کی ناک زمین تک آ گئی، حماس سے شکست تسلیم کرلی
اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی کے لئے تیار ہیں

شیعیت نیوز : انتہا پسند صیہونی کابینہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کے مقصد سے حماس کے ساتھ امن مذاکرات میں کئی بار رکاوٹیں پیدا کیں۔
تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں فریقین کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
نتن یاہو نے قیدیوں کے خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراق سے امریکی فوج کے انخلاء پر کام کر رہے ہیں، عراقی وزیراعظم کا اہم بیان
نتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرنے کو تیار ہیں۔
بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے خواہاں ہیں، حماس کو شکست دینا ممکن نہیں ہے۔
نتن یاہو نے قیدیوں کے خاندانوں کو یہ وعدہ بھی کیا کہ اگر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تو اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے گا اور قیدیوں کا جلد تبادلہ کیا جائے گا۔