جیکب آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ، تمام انجمن و تنظیمیں شریک

15 جنوری, 2025 14:15

شیعیت نیوز :  ملت جعفریہ عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد، انجمن سپاہ علی اکبر (ع)، جعفریہ الائنس اور مقامی مومنین کے تعاون سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ڈی سی چوک پر عظیم الشان جشن مولود کعبہ منعقد کیا گیا۔

جشن مولود کعبہ کی تقریب سے ضلع جیکب آباد کے تمام مکاتب فکر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی، جعفریہ الائنس ڈویژن لاڑکانہ کے صدر زوار وزیر علی مشہدی، نثار احمد ابڑو، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ حاجی سیف علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی اور انجینئر عید محمد ڈومکی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر پنجاب کی ایرانی سفیر کے ہمراہ یوم ولادت مولا علی کی تقریب میں شرکت،کیک بھی کاٹا

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت عالم بشریت کے لئے نمونہ عمل ہے۔

اپنے پاکیزہ اور بے عیب کردار کے سبب امام علی علیہ السلام عالم انسانیت کے محبوب رہبر اور رہنماء ہیں۔

اسی لئے ہر مسلک اور مکتبہ فکر کے انسان نے آپ علیہ السلام کی ذات والا صفات سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

آج تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین نے جشن مولود کعبہ میں شریک ہو کر ثابت کیا کہ مولا علی علیہ السلام ہم سب کے ہیں۔

6:40 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔