پارا چنار میں اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت، شہری فاقہ کشی پر مجبور
شیعیت نیوز: پارا چنار سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش اور محاصرے کی وجہ سے علاقے میں اشیائے خورد و نوش کا شدید فقدان ہوگیا ہے اور شہری فاقے کرنے پر مجبور ہیں۔ محاصرے اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں پیٹرول اور ڈیزل کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے اور پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لشکر جھنگوی اور سپہ صحابہ کے 6 دہشتگرد گرفتار، آن لائن بھرتی مہم ناکام
طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچوں سمیت اب تک تین سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس دوران تحصیل چیئرمین مزمل حسین فصیح کا کہنا ہے کہ علاج نہ ملنے کے باعث ایک اور معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل محاصرے کے باعث آج پارا چنار میں عام ہڑتال کی گئی، جبکہ مندوری میں دھرنا بدستور جاری ہے۔







