لشکر جھنگوی اور سپہ صحابہ کے 6 دہشتگرد گرفتار، آن لائن بھرتی مہم ناکام
شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے باوجود، کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی اور سپہ صحابہ نے آن لائن اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، اور دہشت گردی کے لیے آن لائن بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ان نیٹ ورکس کو توڑ دیا اور آن لائن بھرتیوں کی تفصیلات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرامن شیعہ مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرنے والی ریاست، تکفیری دھرنا مظاہرین کے آگے بے بس
رپورٹ کے مطابق، ان تنظیموں نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، اور بہاولپور سے بھرتیاں کیں۔ ان تنظیموں نے پنجاب میں مقامی سہولت کاری کے لیے بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔ سائبر پٹرولنگ اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آن لائن بھرتی مہم کے نیٹ ورک کو ختم کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لشکر جھنگوی اور سپہ صحابہ کی سہولت کاری کے لیے بھرتی کیے گئے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی عمریں 16 سے 23 سال کے درمیان ہیں۔ مزید برآں، ریاست مخالف عناصر کی مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین تک رسائی کرنے والے الگورتھمز کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔







